خداوند یسوع مسیح نے انسان کے گناہوں کے لئے کفارہ دے دیا ہے۔ اب سوال یہ ہے پیدا ہوتا ہے کہ کوئی کس طرح اس کی برکات سے فیض یاب ہوسکتا ہے؟ ایک بار جب پولُس اور سیلاس قید خانہ میں بند تھے تو قید خانہ کے داروغہ نے پوچھا کہ میں کیا کروں کہ نجات پاؤں تو انہوں جواب دیا” اُنہوں نے کہا خُداوند یِسُوع پر اِیمان لا تو تُو اور تیرا گھرانا نِجات پائے گا۔ (اعمال 16 باب 31 آیت)۔ اسی طرح پطرس رسول نے بھی ایک بار اسرائیلی لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے یوں فرمایا” پطرس نے اُن سے کہا کے تُوبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک گُناہوں کی مُعافی کے لئِے یِسُوع مسِیح کے نام پر بپتِسمہ لے تو تُم رُوحُ القدُس اِنعام میں پاو گے۔ (اعمال 2 باب 38 آیت)۔ اسی طرح خداوند یسوع مسیح نے خود بھی اپنے شاگردوں کو سکھایا” یِسُوع نے پاس آ کر اُن سے باتیں کِیں اور کہا کہ آسمان اور زمِین کا کُل اِختیّار مُجھے دِیا گیا ہے۔
پَس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بَیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔
اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔
(متّی 28 باب 18 تا 20 آیات)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔