کامل کفارے کا معیار

Mark Waseem

انسان کے گناہوں کے کامل کفارے کے لئے پانچ باتیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔
1- انسان کا بدل کوئی جانور نہیں بلکہ انسان ہی ہے، اس لئے لازم ہے کہ انسان کا کفارہ کوئی انسان ہی دے۔
2- چونکہ یہ کفارہ انسانوں کی طرف سے خدا کے حضور دیا جاتا تھا، اس لئے ضروری ہے کفارہ دینے والا انسان اور خدا کا درمیانی ہو یعنی اُس میں الٰہی اور انسان صفات بھی ہوں۔
3- چونکہ کوئی گناہ گار کسی دوسرے گناہ گار کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، اس لئے لازم ہے کہ کفارہ دہندہ ہر طرح کے گناہ سے پاک ہو۔
4- کامل کفارہ تبھی ممکن ہے جب کفارہ دینے والا اپنی خوشی سے کفارہ دے۔
5- کامل کفارے کے لئے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ جس کے حضور کفارہ پیش کیا جاتا ہے وہ اسے قبول کرے اور قبولیت کا اظہار مافوق الفطرت طریقے سے کرے۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔