پطرس کی ساس کو شفا

Mark Waseem

ایک دفعہ یسوع مسیح اپنے ایک شاگرد بنام شمعون کے گھر گئے۔ شمعون کی ساس بھی اس کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ جب یسوع مسیح اُس کے گھر پہنچے تو شمعون کی ساس تپ ( بخار) کے باعث بستر پر پڑی تھی۔

کلامِ مقدس میں مرقوم ہے کہ”پِھر وہ عِبادت خانہ سے اُٹھ کر شمعُون کے گھر میں داخِل ہُؤا اور شمعُون کی ساس کو بڑی تپ چڑھی ہُوئی تھی اور اُنہوں نے اُس کے لئے اُس سے عرض کی۔ وہ کھڑا ہو کر اُس کی طرف جُھکا اور تپ کو جِھڑکا تو اُتر گئی اور وہ اُسی دَم اُٹھ کر اُن کی خِدمت کرنے لگی۔”(لوقا 4 باب 38 تا 39 آیات)۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔