پروردگار

Da Wood

”وہ وادیوں میں چشمے جاری کرتا ہے جو پہاڑوں میں بہتے ہیں
وہ چوپایوں کے لئے گھاس اُگاتا ہے
اور اِنسان کے کام کے لئے سبزہ تاکہ زمین سے خوراک پیدا کرے“
”ان سب (جانداروں) کو تیرا ہی آسرا ہے تاکہ تُو اُن کو وقت پر خوراک دے
جو کُچھ تُو دیتا ہے یہ لے لیتے ہیں۔
تُو اپنی مُٹھی کھولتا ہے اور یہ اچھی چیزوں سے سیر ہوتے ہیں۔
تُو اپنا چہرہ چھپا لیتا ہے تو یہ پریشان ہو جاتے ہیں۔
تُو اپنا دم روک لیتا ہے اور یہ مر جاتے ہیں اور پھر مٹی میں مل جاتے ہیں“ ۔
(زبور 104: 27,14,10-29)

”سب کی آنکھیں تُجھ پر لگی ہیں۔
تُو اُن کو وقت پر اُن کی خوارک دیتا ہے۔
تُو اپنی مُٹھی کھولتا ہے اور ہر جاندار کی خواہش پوری کرتا ہے“(زبور145: 15-16)۔