“خُدا نے اِبتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کِیا۔ (پیدائش 1 باب 1 آیت)۔
“خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا جس نے رحم ہی سے تجھے بنایایُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند سب کا خالق ہُوں۔ مَیں ہی اکیلا آسمان کو تاننے اور زمین کو بچھانے والا ہُوں کون میرا شرِیک ہے؟ (یسعیاہ 44 باب 24 آیت)۔
“آسمان خُداوند کے کلام سے اور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دَم سے بنا۔ (زبور 33 باب 6 آیت)۔
“اور خُدا نے سب پر جو اُس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھّا ہے اور شام ہُوئی اور صُبح ہُوئی۔ سو چھٹا دِن ہُؤا۔ (پیدائش 1 باب 31 آیت)
درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔