کلامِ مقدس کے مطابق خدا تعالیٰ ایک ہے اور خدا تعالیٰ تک رسائی کا وسیلہ اور نجات دہندہ بھی ایک ہی ہے یعنی یسوع مسیح۔ اس لئے ک یسوع مسیح ہی وہ واحد ہستی ہیں جو الہٰی اور انسانی صفات رکھنے کی بنا پر انسان اور خدا کے بیچ ایک “درمیانی” کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پولُس رسول بیان کرتے ہیں کہ” کِیُونکہ خُدا ایک ہے اور خُدا اور اِنسان کی بِیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسِیح یِسُوع جو اِنسان ہے۔ (1-تیمِتھُیس 2 باب 5 آیت)۔ خداوند یسوع مسیح اس بارے میں یوں فرماتے ہیں کہ” یِسُوع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہِیں آتا۔ (یُوحنّا 14 باب 6 آیت)۔ پطرس رسول بیان کرتے ہیں کہ” اور کِسی دُوسرے کے وسِیلہ سے نِجات نہِیں بخشا گیا جِس کے وسِیلہ سے ہم نِجات پاسکیں۔ (اعمال 4 باب 12 آیت)۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔