خدا تعالیٰ نے حضرت آدم اور بی بی حوا کو اُن کے گناہ کے باعث انہیں باغ عدن سے باہر نکال دِیا۔ تاہم انہیں ہمیشہ کے لئے اپنے حضور سےترک نہ کِیا بلکہ اس کے ساتھ ہی انہیں ایک اُمید کا پیغام بھی دِیا۔ وہ اُمید کا پیغام یہ تھا کہ خدا تعالیٰ ایک ایسی ہستی کو اس دنیا میں بھیجے گا جو عورت کی نسل سے ہوگی اور انہیں دوبارہ خدا تعالیٰ کے حضور میں بحال کرے گی۔
خدا تعالیٰ نے سانپ (شیطان) پر لعنت کرتے ہوئے اُسی ہستی کے بارے میں اشارہ دیا جس نے شیطان کو کچلنا اور انسان کو دربارہ بحال کرنا تھا۔
کلامِ مقدس میں مرقوم ہے کہ”اور مَیں تیرے اور عَورت کے درمیان اور تیری نسل اور عَورت کی نسل کے درمِیان عداوت ڈالُوں گا۔ وہ تیرے سر کو کُچلے گا اور تُو اُس کی ایڑی پر کاٹے گا۔”(پیدائش 3 باب 15 آیت)۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔