انجیلِ یوحنا، 1 باب 29 تا 34 آیات کے مطابق المسیح کے بپتسمہ کے وقت ظہور پذیر ہونے والے آسمانی نشانات کی بدولت یوحنا نبی (یحییٰ) المسیح کو حقیقت میں پہچان گئے۔
یسوع مسیح پر روح القدس کے نزول اور آسمان سے آنے والی آواز یعنی خدا کے کلام کی فرمانبرداری میں حضرت یوحنا (یحییٰ) نے فورا تسلیم کرتے ہوئے تین حقائق کو قبول کیا۔ وہ تین حقائق درج ذیل ہیں۔
1۔ المسیح دنیا کے نجات دہندہ ہیں۔
2۔ یوحنا نبی (یحییٰ) کے بعد آنے والی ہستی یسوع مسیح ہی ہیں۔
3۔ المسیح خدا کے بیٹے ہیں۔
مزید دیکھنے کے لئے نیچے درج انجیل مقدس کے حوالے کو پڑھیں۔
دُوسرے دِن اُس نے یِسُوع کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کہا دیکھو یہ خُدا کا بّرہ ہے جو دُنیا کا گُناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔
یہ وُہی ہے جِس کی بابت میں نے کہا تھا کہ ایک شَخص میرے بعد آتا ہے جو مُجھ سے مُقدّم ٹھہرا ہے کِیُونکہ وہ مُجھ سے پہلے تھا۔
اور میں تو اُسے پہچانتا نہ تھا مگر اِسلئِے پانی سے بپتِسمہ دیتا ہُؤا آیا کہ وہ اِسرائیل پر ظاہِر ہوجائے۔
اور یُوحنّا نے یہ گواہی دی کہ مَیں نے رُوح کو کبُوتر کی طرح آسمان سے اُترتے دیکھا ہے اور وہ اُس پر ٹھہر گیا۔
اور میں تو اُسے پہچانتا نہ تھا مگر جِس نے مُجھے پانی سے بپتِسمہ دینے کو بھیجا اُسی نے مُجھ سے کہا کہ جِس پر رُوح کو اُترتے اور ٹھہرتے دیکھے وُہی رُوح اُلقدُس سے بپتِسمہ دینے والا ہے۔
چُنانچہ میں نے دیکھا اور گواہی دی ہے کہ یہ خُدا کا بَیٹا ہے۔
(یُوحنّا 1 باب 29 تا 34 آیات)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔