نجات دہندہ کے بارے میں پیشن گوئیاں
عورت کی نسل سے:
جب سانپ یعنی ابلیس لعین نے حضرت آدم اور بی بی حوا کو خدا تعالیٰ کی نافرمانی کے
لئے ورغلایا تو خدا تعالیٰ نے سانپ یعنی ابلیس لعین کو سزا سناتے ہوئے فرمایا:”
اور میں تیرے اور عورت کے درمیان اور تیری نسل اور عورت کی نسل کے درمیان عداوت ڈالوں گا۔ وہ تیرے سر کو کچلے گا اور تو اُس کی ایڑی پر کاٹے گا” ( پیدائش، 15:3
کنواری سے پیدائش:
کلام مقدس میں دنیا کے نجات دہندہ حضور المسیح کے بارے میں انبیاء کرام کی بہت سی پیشنگوئیاں مذکور ہیں۔ اسی سلسلہ میں حضرت یسعیاہ نبی نے بھی المسیح کی پیدائش سے تقریباً 7 سو سال قبل آپکی پیدائش کے بارے میں یوں پیشنگوئی کی٫”
لکین خداوند آپ تم کو ایک نشان بخشے گا- دیکھو ایک کنواری حاملہ ہوگی اور بیٹا پیدا ہوگا اور وہ اُس کا نام عمّانوایل رکھے گئے۔ (یسعیاہ، 14:7)