مصلوبیت کے لئے یسوع مسیح سپاہیوں کے حوالے

Mark Waseem

درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔

اس پر حاکم کے سپاہِیوں نے یِسُوع کو قِلعہ میں لے جا کر ساری پلٹن اُس کے گِرد جمع کی۔
اور اُس کے کپڑے اُتار کر اُسے قِرمزی چوغہ پہنایا۔
اور کانٹوں کا تاج بناکر اُس کے سر پر رکھّا اور ایک سرکنڈا اُس کے دہنے ہاتھ میں دِیا اور اُس کے آگے گھُٹنے ٹیک کر اُسے ٹھٹھّوں میں اُڑانے لگے کہ اَے یہُودِیوں کے بادشاہ آداب!
اور اُس پر تھُوکا اور وُہی سرکنڈا لے کر اُس کے سر پر مارنے لگے۔
اور جب اُس کا ٹھٹھّا کر چُکے تو چوغہ کو اُس پر سے اُتار کر پھِر اُسی کے کپڑے اُسے پہنائے اور مصلُوب کرنے کو لے گئے۔
(متّی 27 باب 27 تا 31 آیات)

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔