Ready to Learn in English?

جی اُٹھنے کے بعد یسوع مسیح کا مختلف لوگوں پر ظاہر ہونا۔

اگر چہ خالی قبر پر فرشتوں کی گواہی ہی یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کا واضح ثبوت تھا۔ لکین اس کے باوجود کئی لوگوں کو یقین نہیں آرہا تھا۔ چناچہ یسوع مسیح نے اپنے کئی پیروکاروں پر ظاہر ہوکر انہیں یقین دلایا کہ آپ نبیوں کی پیش گوئیوں اور اپنے کہنے کے مطابق مُردوں میں سے زندہ ہوگئے ہیں۔
جب پطرس اور یوحنا قبر کو خالی دیکھ رہے تھے تو مریم مگدلینی بھی اُن کے پیچھے دوبارہ قبر پر آگئی لیکن قبر کے اندر جانے کی بجائے باہر بیٹھی روتی رہی تھی کیونکہ اُسے ابھی تک یقین نہ آیا کہ یسوع مسیح واقعی زندہ ہوچکے ہیں۔

مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔

لیکِن مریم باہِر قَبر کے پاس کھڑی روتی رہی اور جب روتے روتے قَبر کی طرف جُھک کر اَندر نظر کی۔
تو دو فرِشتوں کو سفید پوشاک پہنے ہُوئے ایک کو سرہانے اور دُوسرے کو پَینتا نے بَیٹھے دیکھا جہاں یِسُوع کی لاش پڑی تھی۔
اُنہوں نے اُس سے کہا اَے عَورت تُو کِیُوں روتی ہے؟ اُس نے اُن سے کہا اِس لِئے کہ میرے خُداوند کو اُٹھالے گئے ہیں اور معلُوم نہِیں کہ اُسے کہاں رکھّا ہے۔
یہ کہہ کر وہ پِیچھے پِھری اور یِسُوع کو کھڑے دیکھا اور نہ پہچانا کہ یہ یِسُوع ہے۔
یِسُوع نے اُس سے کہا اَے عَورت تُو کِیُوں روتی ہے؟کِس کو ڈھُونڈتی ہے؟اُس نے باغبان سَمَجھ کر اُس سے کہا مِیاں اگر تُو نے اُس کو یہاں سے اُٹھایا ہو تو مُجھے بتادے کہ اُسے کہاں رکھّا ہے تاکہ مَیں اُسے لے جاوُں۔
یِسُوع نے اُس سے کہا مریم!اُس نے مُڑ کر اُس سے عِبرانی زبان میں کہا ربّونی!یعنی اَے اُستاد!۔
یِسُوع نے اُس سے کہا مُجھے نہ چُھو کِیُونکہ مَیں اَب تک باپ کے پاس اُوپر نہِیں گیا لیکِن میرے بھائِیوں کے پاس جا کر اُن سے کہہ کہ مَیں اپنے باپ اور تُمہارے باپ اور اپنے خُدا اور تُمہارے خُدا کے پاس اُوپر جاتا ہُوں۔
مریم مگدلینی نے آ کر شاگِردوں کو خَبردی مَیں نے خُداوند کو دیکھا اور اُس نے مُجھ سے یہ باتیں کِہیں۔
(یُوحنّا 20 باب 11 تا 18 آیات)

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔