حضرت یشوع کی وفات کے بعد خدا تعالٰی نے تقریباً تین سو برس تک بنی اسرائیل کی رہبری قاضیوں کے وسیلہ کی جن کی تعداد پندرہ ہے۔ قاضیوں کے دور میں بنی اسرائیل بار بار گناہ میں گرتے رہے جس کے باعث اُنہیں سزا ملتی رہی لیکن جب وہ توبہ کرتے تو خُدا تعالٰی اُن کی توبہ قبول کر کے اُنہیں پھر بحال کرتا رہا۔ اور یوں اُن کی ساری بے وفائی کے باوجود خُدا اپنی محبت میں اُن کے ساتھ وفادار رہا۔ قاضیوں کے تین سو سالہ دور کے مختصر حالات قضاة کی کتاب میں مندرج ہیں جو کہ بائبل مقدس کی ساتویں کتاب ہے۔