شمالی سلطنت

Mark Waseem

اُسے بنی اسرائیل کی سلطنت بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں بنی اسرائیل کے دس قبائل تھے اور اس کا دارالحکومت سامریہ تھا۔ اس میں اُنیس بادشاہوں نے حکومت کی جو تمام کے تما م شریر اور خُدا کے نافرمان تھے۔ اسی طرح بادشاہوں سمیت عوام بھی خُدا کے قوانین سے باغی ہو گئے تھے۔ خُدا تعالٰی نے اپنے انبیأ کرام کے وسیلہ ان لوگوں کو تنبیہہ کی کہ وہ اپنی روش سے باز آئیں۔ لیکن انہوں نے خُدا کی اس تنبیہہ پر توجہ نہ دی۔ چنانچہ یہ سلطنت 722 ق۔م میں اسور کے بادشاہ کے ہاتھوں تباہ ہو گئی۔