بنی اسرائیل نے خداوند کی بات پر کان نہ دھرا بلکہ اپنی ہٹ دھرمی اور سرکشی پر قائم رہے ۔ بالآخر جو کچھ خداوند نے فرمایا تھا وہی عمل میں آیا۔ 722 ق۔م میں” ۔ ۔ ۔ شاہِ اسوراسرائیل کو اسیر کر کے (اپنے مُلک) اسور کو لے گیا ۔ ۔ ۔ اس لئے کہ اُنہوں نے خداوند اپنے خدا کی بات نہ مانی بلکہ اُس کے عہد کویعنی اُن سب باتوں کو جن کا حکم خداوند کے بندہ موسیٰ نے دیا تھا عدول کیا اور نہ اُن کو سُنا نہ اُن پر عمل کیا“ (2۔ سلاطین 11:18-12) ۔