شفا کی برکت کے بارے انجیل مقدّس کی شہادت

Mark Waseem

مقدّس متی لکھتے ہیں”اور لوگ سب بیماروں کو جو طرح طرح کی بیماریوں اور تکلیفوں میں گرفتار تھے اور اُن کو جن میں بدرُوحیں تھیں اور مرگی والوں اور مفلوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کو اچھا کیا۔اور بڑی بھیڑ اُس کے پیچھے ہولی۔ (متی23:4۔25)۔

مقدس مرقس یوں رقمطراز ہیں”اور وہ گاﺅں شہروں اور بستیوں میں جہاں کہیں جاتا تھا لوگ بیماروں کو بازاروں میں رکھ کر اُس کی منّت کرتے تھے کہ وہ صرف اُس کی پوشاک کا کنارہ چھُو لیں اور جتنے اُسے چھُوتے تھے شفا پاتے تھے“(مرقس56:6)۔
مقدس لوقا اس حوالہ سے یوں بیان کرتے ہیں ”سب لوگ اُسے چھونے کی کوشش کرتے تھے کیونکہ قوت اُس میں سے نکلتی اور سب کو شفا بخشتی تھی“(لوقا17:6۔19)۔