خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنی شریعت اس لئے دی کہ اُس پر عمل کرنے سے وہ باری تعالیٰ کے معیار کے مطابق زندگی بسر کرے۔ اس کے ساتھ ہی انسان کو شریعت پر عمل کرنے کی برکات اور شریعت کو رد کرنے کی سزا بھی بتائی۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل توارۃ شریف کے حوالہ جات کو پڑھیں۔
شریعت پر عمل کرنے کی برکات
اور اگر تُو خداوند اپنے خدا کی بات کو جانفشانی سے مان کر اُسکے سب حکموں پر جو آج کے دن میں تجھ کو دیتا ہوں احتیاط سے عمل کرے تو خداوند تیرا خدا دُنیا کی سب قوموں سے زیادہ تجھ کو سرفراز کرے گا ۔
(استثنا 28 باب 1 آیت)
شریعت پر عمل نہ کرنے کی لعنت
لعنت اُس پر جو اِس شریعت کی باتوں پر عمل کرنے کے لیے اُن پر قائم نہ رہے اور سب لوگ کہیں آمین ۔
(استثنا 27 باب 26 آیت)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔