شریعت اور احکامِ الٰہی کی پابندی ( حصہ نمبر-2)

Mark Waseem

شریعت پر عمل کرنا باعثِ برکت ہے۔ لکین اگر کوئی شخص شریعت پر عمل کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو یہی شریعت اُس کو مجرم قرار دے کر سزاوار ٹھہراتی ہے۔ شریعت کسی شخص کو مجرم تو ٹھہرا سکتی ہے لکین کسی مجرم کو آزاد یا بری نہیں کرسکتی۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ شریعت کسی کو گناہ سے نجات نہیں دلا سکتی۔ یہ بالکل اسی طرح ہے کہ اگر کوئی شخص قتل کرتا ہے تو شریعت کے مطابق عدالت اُسے سزائے موت دیتی ہے۔ مجرم خواہ کتنی ہی یقین دہانی کیوں نہ کروائے کہ آئندہ وہ شریعت یا قانون کا احترام کیا کرے گا۔ عدالت اس کی سزا معاف نہیں کرے۔ کیونکہ اگر مجرم کو سزا نہیں دی جاتی تو شریعت کا تقاضا پورا نہیں ہوتا۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔