شریعتِ الٰہی کی نافرمانی کی سزا

Da Wood

شریعت کی نافرمانی گناہ ہے۔ جو شریعت ِالٰہی پر عمل کرنے سے قاصر رہتے ہیں اُنہیں برکاتِ الٰہی سے محرومی کے علاوہ غضبِ الٰہی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اِس حوالہ سے فرمانِ الٰہی اِس طرح ہے” لیکن اگر تُم میری نہ سُنو اور اُن سب حکموں پر عمل نہ کرو اور میری شریعت کو ترک کرو اور تمہاری رُوحوں کو میرے فیصلوں سے نفرت ہو اور تُم میرے سب حکموں پر عمل نہ کروبلکہ میرے عہد کو توڑو تو میں بھی تمہارے خلاف چلوں گا۔… “ (احبار26 : 14-24،15)۔
حقیقت میں شریعت ِالٰہی کی نافرمانی خُدا تعالیٰ کی توہین کے مترادف ہے۔ اِسی لئے خُدا تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں ایسے لوگوں کا مخالف ہوں گا۔ (احبار26 : 24) شریعت کی نافرمانی خواہ کوئی عام شخص کرے یا راستباز اورمذہبی رہنما کرے خُدا تعالیٰ اُسے برداشت نہیں کرسکتے۔ چنانچہ لکھا ہے ”جو جان گناہ کرتی ہے وہی مرے گی“ (حزقی ایل 20:18 )