شریعت ِالٰہی پر عمل کرنا برکات ِالٰہی کا باعث ہے۔ توریت شریف میں شریعت پر عمل کرنے کی بہت سی برکات بیان کی گئی ہیں تاہم یہاں چند ایک کا بیان کیا جا رہا ہے۔
خُدا تعالیٰ فرماتے ہیں ” اگر تُم میری شریعت پرچلواور میرے حکموں کو مانواور اُن پر عمل کرو…(تو ) میں تُم پر نظرِ عنایت رکھونگا اور تُم کو برومند کرونگا اوربڑھاﺅنگا۔ اور جو میرا عہد تمہارے ساتھ ہے اُسے پورا کرونگا۔۔۔اور میں اپنا مسکن تمہارے درمیان قائم رکھونگا اور میری روح تُم سے نفرت نہ کرے گی اور میں تمہارے درمیان چلا پھرا کرونگا اور تمہار ا خُدا ہونگا اور تُم میری قوم ہو گے“۔ (احبار26 :11،9،3۔12)۔