المسیح نے یوں تو کئی اندھوں کو بینائی عطا کی تاہم ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر ایک مادر زاد نابینا ہے ۔جب وہ یسوع کے پاس لایا گیا تو یسوع نے اپنی تھوک سے مٹی سان کر اُس کی آنکھوں پر لگا کر اُسے شیلوخ کے حوض میں دھونے کا کہا۔ جب اُس نے دھویا تو اُس کی بینائی بحال ہو گئی (یوحنا1:9۔7)۔انجیل ِ مقدس میں اِس کے علاوہ بھی اَورکئی نابینا اشخاص کا ذکر پایا جاتا ہے جن کو مختلف اوقات میں یسوع مسیح نے بینائی عطا فرمائی۔
پھرایک بہرہ جوہکلا بھی تھا یسوع کے پاس لایا گیا اُس نے اپنی اُنگلیاں اُس کے کانوں میں ڈالیں اور تھُو ک کر اُسکی زبان چُھوئی ۔´اورکہا اِفتّحّ یعنی کُھل جا ۔´ اور اُس کے کا ن کُھل گئے اور اُس کی زبان کی گِرہ کُھل گئی اور وہ صاف بولنے لگا (مرقس 31:7۔37)۔