سیکھنے کی بات

Mark Waseem

اِس سبق میں ہم نے سیکھا کہ عیب جوئی۔ نکتی چینی ۔مجرم ٹھہرانا۔غصہ۔لالچ اور ہوس، حسد اور بے جا فخر۔تعصب۔تفرقہ بازی۔خود غرضی ۔ الزام تراشی اور مجرم ٹھہرانے جیسے دیگر کام اور باتیں انسانی بھائی چارہ اور اخوت کے بندھن کو کمزور بلکہ تار تار کرنے کا سبب بنتی ہیں۔
چنانچہ جس معاشرہ میں اِس طرح کی منفی باتوں کا راج ہو وہاںانسانیت تباہی اوربربادی کا شکار رہتی ہے۔
اور جو باتیں انسان کی تباہی کا سبب بنتی ہیں وہ کبھی خُدا کی طرف سے نہیں ہو سکتی اور جو باتیں خُدا کی طرف سے نہیں ہمیں اُن سے بچنے اور خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔