سیکھنے کی بات

Mark Waseem

خوش گوار ماحول اور پرامن معاشرہ ہر کسی کی خواہش اور خواب ہے تاہم سوال یہ ہے کہ اِس خواب کی تعبیر کیسے ممکن ہے؟ اِس سبق میں ہم نے سیکھا کہ اس طرح کے خواب کی تعبیر تبھی ممکن ہے جب ہم میں سے ہر کوئی پیار، محبت،خدمت ، ایثار ، برداشت ، معافی اور باہمی تعمیر و ترقی کے جذبہ سے سر شار ہو۔
جب ہم میں سے ہر ایک کا دامن ان خوبصورت موتیوں سے لبریز ہوگا تو خود بخود ہی ہمارا ماحول اور معاشرہ امن و محبت کی خوشبو سے مہک اُٹھے گا۔ اس لئے اس سبق میں سیکھنے کی بات یہی ہے کہ اگر ہم اخوت اور بھائی چارہ کے بندھن کو مضبوط کر کے اپنے معاشرہ کو جنت نظیر بنانا چاہتے ہیںتو پیار، محبت،خدمت ، ایثار ، برداشت ، معافی اور باہمی تعمیر و ترقی کے جذبہ کے پھولوں کو اپنی جھولیوں کو بھر کر ان کی خوشبو اپنے ارد گرد بکھیرنا شروع کر دیں۔