سیکھنے کی بات

Mark Waseem

جب کوئی فرد، خاندان، معاشرہ ، قوم یا مُلک اس بات کو پہچان لیتا ہے کہ سب انسان ایک خاندان کے افراد ہوتے ہوئے آپس میں بھائی بھائی ہیں تو اس سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں ۔ جب سب انسان ایک دوسرے کو بھائی تسلیم کر لیں گے ۔ جب سب ہی جئو اور جینے دو کے اصول پر چلیں گے تو کسی کو بھی ایک دوسرے سے خطرہ نہیں رہے گا۔ اس سے جہاں بہت سی برائیوں کا خاتمہ ہو گا وہاں ہمارے بہت سے وسائل جو ہم اپنی سیکیورٹی پر صرف کرتے ہیں، بھی بچیں گے ۔یوں ہمارا معاشرہ ایک جنت بن جائے گا۔ کیا ہم چاہتے ہیں کہ ہم اور ہمارے بچے ایک پرامن اور محفوظ زندگی بسر کریں؟ اگر ایسا ہے تو آئیے آج سے سب انسانوں کو اپنا بھائی تسلیم کرتے ہوئے سب کے زندہ رہنے کے حق کو تسلیم کریں۔سب کے دُکھ درد میں شامل ہوں ، سب میں خوشیاں تقسیم کریں، سب کے ساتھ بھلائی کریں، سب میں مسکراہٹوں کی سوغات بانٹیں۔