المسیح کی تعلیم کا خلاصہ یہی ہے کہ خُدا کی نظر میں سب انسان برابر ہیں۔ اس لئے خُدا تعالیٰ ہر انسان سے ایک شفیق باپ کی مانند پیار کرتے ہیں ۔ وہ ایمانداروں کو بھی اپنی تمام نعمتوں سے فیضیاب کرتے ہیں اور کافروں کو اپنے دستِ شفقت سے محروم نہیں کرتے۔ اس لئے اس عالمگیر الٰہی محبت کا تقاضہ ہے کہ سب اِنسان بھی ایک دوسرے سے پیار کریں۔