سیکھنے کی بات ۳

Mark Waseem

اشرف المخلوقات ہونے کی بنا پر اِنسان خُدا تعالیٰ کے نزدیک نہایت ہی قابلِ قدر ہے۔ اورچونکہ خُدا تعالیٰ اِنسان کو دیگر تمام مخلوقات سے بڑھ کر پیار کرتے ہیں اِس لئے وہ کسی بھی اِنسان کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتے ،خواہ اُس کا تعلق کسی بھی رنگ و نسل اور مذہب و عقیدے سے کیوں نہ ہو ۔بلکہ جو بھی کسی اِنسان کی توہین کرتا ہے یا اُسے تباہ کرتا ہے خُدا تعالیٰ اُسے ضرور بدلہ دیتے ہیں۔اِس لئے لازم ہے کہ ہم ہر اِنسان کا احترام کریں۔