سوچنے کی بات

Mark Waseem

پیار۔ محبت۔ ہمدردی ۔باہمی تعمیر و ترقی کا جذبہ ۔خدمت اور ایثار۔ برداشت اور معافی یہ سب تعمیری کام ہیں جس سے اِنسانیت کی ترقی ہوتی ہے انسانوں کو برکت ملتی ہے۔انسانیت بڑھتی اور پنپتی ہے۔ جن کاموں سے انسانیت کو فائدہ پہنچے، انسانیت کی بھلائی ہو اور انسانیت کی بڑھوتی ہو وہ خُدا کے کام ہیں۔
اِس کے برعکس لوٹ مار، چھینا جھپٹی، تفرقہ بازی ، دہشت گردی ،تباہ کاری، بربادی، خون ریزی، قتل و غارت سب شیطان کے کام ہیں۔
جو لوگ تعمیر و ترقی اور بھلائی کے کام کرتے ہیں وہ خُدا تعالیٰ کے آلہ کار بنتے ہیں۔جب کہ ایسے لوگ جو تباہی و بربادی کے کام میں پیش پیش ہوتے ہیں وہ انجانے میں ابلیس کے آلہ کار بنے ہوتے ہیں۔
ذرا سوچیں ! کہ اَب تک آپ کس کے آلہ کار رہے ہیں؟