انسان کو گناہ کی سزا سے بچانے کے لئے خداوند کریم نے اپنی پُر حکمت مصلحت کے تحت مقرر کیا کہ اُس کا بیٹا یسوع مسیح تمام جہاں کے گناہوں کے لئے صلیب پر اپنی جان کا کفارہ دے تاکہ خدا تعالیٰ کے عدل اور محبت کا تقاضا پورا ہو اور انسان کی نجات بھی ممکن ہو سکے۔ کیا کسی کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہے کہ خدا تعالیٰ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا؟
دعا۔ اے خداوند رحیم۔ آپکا شکر ہو کہ آپ نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کی کفارہ بخش موت کے وسیلے سے تمام انسانوں کی نجات کو ممکن کیا۔ میرے خدا آپ مجھے توفیق عطا فرمائیں کہ میں آپ کے اس انتظام کی قدر کرسکوں۔ آمین