حضرت داﺅد کے بعد حضرت سلیمان بنی اسرائیل کے تیسرے بادشاہ بنے۔ آپ نے چالیس سال تک بڑی کامیابی سے حکومت کی۔ پھر آپ کے بعد آپ کا بیٹا رحبعام بادشاہ بنا جس کی احمقانہ حکمت عملی کی وجہ سے سلطنت میں بغاوت ہوگئی ۔ اس بغاوت کے نتیجہ میں 931 ق۔م میں بنی اسرائیل کی سلطنت دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ۔ ایک شمالی سلطنت اور دوسری جنوبی سلطنت کہلائی۔