گناہ سے چھٹکارا اور آزادی حاصل کرنے کے لئے انسان کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ یہ ہے کہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے کہ وہ گناہ گار ہے۔ جب کہ کلامِ مقدس کے مطابق خدا کی نظر میں ہر شخص گناہ گار ہے۔
مزید سمجھنے کے لئے کلامِ مقدس کے حوالہ جات کا مطالعہ کریں۔
اور خُدا نے زمین پر نظر کی اور دیکھا کہ وہ ناراست ہوگئی ہے کیونکہ ہر بشر نے زمین پر اپنا طریقہ بگاڑ لیا تھا ۔
اور خُدا نے نوح سے کہا کہ تمام بشر کا خاتمہ میرے سامنے آپہنچا ہے کیونکہ اُنکے سبب سے زمین ظلم سے بھر گئی ۔ سو دیکھ مِیں زمین سمیت اُنکو ہلاک کرونگا۔
(پیَدایش 6 باب 12 تا 13 آیات)
فرمانِ حضرت داؤد
خُدا نے آسمان پر سے بنی آدم پر نِگاہ کی تاکہ دیکھے کوئی دانِشمند۔ کوئی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔
وہ سب کے سب پھِر گئےہیں۔ وہ باہم نِجس ہو گئے۔ کوئی نیکوکار نہیں۔ ایک بھی نہیں۔
(زبُور 53 باب 2 تا 3 آیات)
فرمانِ حضرت سلیمان
کیونکہ زمین پر کوئی ایسا راست باز انسان نہیں کہ نیکی ہی کرے اور خطا نہ کرے۔
(واعظ 7 باب 20 آیت)
فرمانِ حضرت سلیمان
کون کہہ سکتا ہے کہ میں نے اپنے دِل کو صاف کر لیا ہے اور میں اپنے گناہ سے پاک ہوگیا ہوں؟
(اِمثال 20 باب 9 آیت)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔