ہم نے سیکھا کہ اگر چہ بنی یہوداہ بھی شمالی سلطنت کی طرح خُدا کے نافرمان رہے لیکن خُدا پھر بھی اپنے وعدوں میں اُن کے ساتھ وفادار رہا۔اُس نے اُنہیں اسیری سے واپس لاکر اُن کو پھر آبادکیا۔ اسی طرح المسیح کے بارے ابرہام سے کئے ہوئے وعدے کو بھی انبیا کی معرفت مزید واضح کیا۔
دُعا اَے خداوند! تیرے سب وعدے برحق اور لاتبدیل ہیں۔ توفیق عطاکر کہ مَیں تیرے وعدوں کا یقین کر کے تیری برکات حاصل کر سکوں۔آمین!