”اورخُداوند خُدا نے سانپ سے کہا اس لئے کہ تو نے یہ کیا تُو سب چوپایوں اور دشتی جانوروں میں ملعون (لعنتی) ٹھہرا۔ تو اپنے پیٹ کے بل چلے گا اور اپنی عمر بھر خاک چاٹے گا۔ اور مَیں تیرے اور عورت کے درمیان اور تیری نسل اور عورت کی نسل کے درمیان عداوت ڈالوں گا۔ وہ تیرے سرکوکچلے گا اور تُو اُس کی ایڑی پر کاٹے گا۔“(پیدایش3 :14-15)