سامری عورت (حصہ، چہارم)

Mark Waseem

کلامِ مقدس بیان کرتاہے کہ”پس جب وہ سامری اُس کے پاس آئے تو اُس سے درخواست کرنے لگے کہ ہمارے پاس رہ چُنانچہ وہ دو روز وہاں رہا۔ (یوحنا 4 باب 40 آیت)۔

“اور اُس کے کلام کے سبب سے اَور بھی بُہتیرے اِیمان لائے۔”(یوحنا 4 باب 41 آیت)-

“اور اُس عَورت سے کہا اَب ہم تیرے کہنے ہی سے اِیمان نہیں لاتے کیونکہ ہم نے خُود سُن لِیا اور جانتے ہیں کہ یہ فی الحقیقت دُنیا کا منجی ہے۔”(یوحنا 4 باب 42 آیت)- 

برائے غور و خوض

یسوع مسیح کے قدموں میں بیٹھنے سے سامری عورت کی زندگی اور اس کے سوچنے کا انداز مکمل بدل گیا۔ ایک ایسی خاتون جو پہلے گناہ میں زندگی بسر کر رہی تھی۔اَب وہ خدا تعالیٰ کی بیٹی بن گئی۔ اگر آپ بھی چاہتی یا چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ آپ کو بھی ایک فرمانبردار بیٹی یا بیٹے کے طور پر قبول کرے تو یقیناً آپ کو بھی یسوع مسیح کی حضوری میں بیٹھنا ہوگا۔

دُعا۔ اَے خداوند !آپ کا شکر ہو کہ تُو اِس وقت بھی ہمیں سنبھالتا اور بحال کرتا ہے جب معاشرہ ہمیں رد کرتا ہے۔ آمین!

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔