روح القدس کے بارے میں تعلیم (حصہ نمبر-2)

Mark Waseem

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ دوسرے مددگار یعنی روح القدس سے مراد کوِئی بشر یا پھر کوئی پیغمبر ہے۔
آئیے دیکھیں کہ روح القدس کی جو صفات اوپر بیان کی گئی ہیں کیا وہ کسی انسان میں پائی جاتی ہیں یا نہیں؟
انجیلَ مقدس میں یسوع مسیح نے فرما

لیکن مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ میرا جانا تُمہارے لئِے فائِدہ مند ہے کِیُونکہ اگر مَیں نہ جاؤُں تو وہ مددگار تُمہارے پاس نہ آئے گا لیکن اگر جاؤں گا تو اُسے تُمہارے پاس بھیج دُوں گا۔
اور وہ آ کر دُنیا کو گُناہ اور راستبازی اور عدالت کے بارے میں قُصُور وار ٹھہرائے گا۔
گُناہ کے بارے میں اِس لِئے کہ وہ مُجھ پر اِیمان نہِیں لاتے۔
راستبازی کے بارے میں اِس لِئے کہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں اور تُم مُجھے پِھر نہ دیکھو گے۔
عدالت کے بارے اِس لِئے کہ دُنیا کا سَردار مُجرم ٹھہرایا گیا ہے۔
مُجھے تُم سے اَور بھی بہُت سی باتیں کہنا ہے مگر اَب تُم اُن کی برداشت نہِیں کرسکتے۔
یُوحنّا 16 باب 7 تا 12 آیات

لیکِن جب وہ یعنی رُوح حق آئے گا تو تُم کو تمام سَچّائی کی راہ دِکھائے گا۔ اِس لِئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکِن جو کُچھ سُنیگا وُہی کہے گا اور تُمہیں آ یندہ کی خَبریں دے گا۔
وہ میرا جلال ظاہِر کرے گا۔ اِس لِئے کہ مُجھ ہی سے حاصل کر کے تُمہیں خَبریں دے گا۔
یُوحنّا 16 باب 13 تا 14 آیات

اعمال 1 باب 4 تا 5 آیات کے مطابق

آسمان پر اُٹھائے جانے سے قبل یسوع مسیح نے شاگردوں کو حکم دیا کہ یروشیلم سے باہر نہ جاو بلکہ باپ کے اُس وعدہ کے پورا ہونے کے

منتطر رہو جس کا ذکر تُم مجھ سے سُن چکے ہو کیونکہ یوحنا نے تو پانی سے بپتسمہ دیا لیکن تُم تھوڑے دنوں بعد روح القدس سے بپتسمہ پا و گے۔
مزید سمجھنے کے لیے درج ذیل حوالہ کا مطالعہ کریں۔

لیکِن جب رُوح اُلقدس تُم پر نازِل ہوگا تو تُم قُوّت پاو گے اور یروشلِیم اور تمام یہوُدیہ اور سامریہ میں بلکہ زمِین کی اِنتہا تک میرے گواہ ہوگے ۔
اعمال 1 باب 8 آیت
سوچنے کی بات
خداوند یسوع مسیح نےخدا تعالیٰ کے بارے میں سیکھایا کہ وہ ہمارا باپ ہے۔ پھر یسوع مسیح نے اپنے بارے میں سیکھایا کہ خدا تک پہنچنے کا واحد وسیلہ آپ ہی ہیں۔ اس کے ساتھ یسوع مسیح نے روح القدس کے بارے میں سیکھایا کہ الہٰی بھیدوں کو سمجھنے کے لئے روح القدس ہمارا مددگار ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یسوع مسیح کی یہ تعلیم آپ کے لئے کیا معنیٰ رکھتی ہے؟
دعا۔ اے میرے پروردگار میں ان ساری باتوں کے لئے آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میں نے اس سبق میں سیکھی ہیں۔ میرے مولا مجھے آپ توفیق عطا فرمائیں کہ میں یہ سب باتیں سمجھنے والا بن سکوں اور ان پر عمل کروں۔ آمین

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔