آسمان پر اٹھائے جانے سے قبل یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں سے ایک دوسرے مددگار (فارقلیط) یعنی روح القدس یا روحِ حق کے نزول کا وعدہ کیا۔
انجیلِ مقدس کے مطابق روح القدس سے مراد نہ تو کوئی پیغمبر اور نہ ہی کوئی فرشتہ ہے بلکہ روح القدس سے مراد خدا کا اپنا روح ہے۔
اس حصے میں ہم یہ سیکھیں گے کہ یسوع مسیح روح القدس کے بارے میں کیا تعلیم دیتے ہیں۔
مزید سمجھنے کے لئے انجیل مقدس کے حوالاجات کا مطالعہ کریں۔
اگر تُم مُجھ سے محبّت رکھتے ہوتو میرے حُکموں پر عمل کروگے۔
اور مَیں باپ سے دَرخواست کرُوں گا تو وہ تُمہیں دُوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تُمہارے ساتھ رہے۔
یعنی رُوح حق جِسے دُنیا حاصِل نہِیں کرسکتی کِیُونکہ نہ اُسے دیکھتی اور نہ جانتی ہے۔ تُم اُسے جانتے ہو کِیُونکہ وہ تُمہارے ساتھ رہتا ہے اور تُمہارے اَندر ہوگا۔
مَیں تُمہیں یتِیم نہ چھوڑونگا۔ میں تُمہارے پاس آونگا۔
تھوڑی دیر باقی ہے کہ دُنیا مُجھے پھِر نہ دیکھے گی مگر تُم مُجھے دیکھتے رہوگے۔ چُونکہ مَیں جِیتا ہُوں تُم بھی جِیتے رہوگے۔
اُس روز تُم جانو گے کہ مَیں اپنے باپ میں ہُوں اور تُم مُجھ مَیں اور مَیں تُم میں۔
جِس کے پاس میرے حُکم ہیں اور وہ اُن پر عمل کرتا ہے وُہی مُجھ سے محبّت رکھتا ہے اور جو مُجھ سے محبّت رکھتا ہے وہ میرے باپ کا پیارا ہوگا اور مَیں اُس سے محبّت رکھُّونگا اور اپنے آپ کو اُس پر ظاہِر کرُوں گا۔
یُوحنّا 14 باب 16 تا 21 آیات
میں نے یہ باتیں تُمہارے ساتھ رہ کر تُم سے کہِیں۔
لیکِن مددگار یعنی رُوحُ القُدس جِسے باپ میرے نام سے بھیجے گا وُہی تُمہیں سب باتیں سِکھائے گا اور جو کُچھ مَیں نے تُم سے کہا ہے وہ سب تُمہیں یاد دِلائے گا۔
(یُوحنّا 14 باب 25 تا 26 آیات)
لیکِن جب وہ مددگار آئے گا جِس کو مَیں تمُہارے پاس باپ کی طرف سے بھیجوں گا یعنی رُوح حق جو باپ سے صادر ہوتا ہے تو وہ میری گواہی دے گا۔
یُوحنّا 15 باب 26 آیت
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔