روح القدس سے معمور

Mark Waseem

تمام آزمائشوں پر غالب آنے کے بعد یسوع مسیح اپنے علاقے گلیل کو آئے۔ انجیل نویس مقدس لوقا فرماتے ہیں کہ پھر یسوع مسیح روح کی قوت سے بھرا ہوا گلیل کو لوٹا اور سارے گرد ونواح میں اُس کی شہرت پھیل گئی۔ لوقا 14:4۔ یہاں روح سے مراد نہ تو کوئی فرشتہ ہے اور نہ ہی کوئی انسان کی روح ہے بلکہ روح سے مراد خدا تعالیٰ کی روح ہے جسے روح القدس بھی کہتے ہیں۔

”اور یسوع تمام گلیل میں پھرتا رہا اور اُن کے عبادت خانوں میں تعلیم دیتا اور بادشاہی کی خوش خبری کی منادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دور کرتا رہا۔ اور اُس کی شہرت تمام سوریہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بیماروں کو جو طرح طرح کی بیماریوں اور تکلیفوں میں گرفتار تھے اور اُن کو جن میں بدروحیں تھیں اور مرگی والوں اور مفلوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کو اچھا کیا۔اور گلیل اوردِکَپُلس اور یروشلیم اور یہودیہ اور یردن کے پار سے بڑی بِھیڑ اُس کے پیچھے ہولی۔”
(متی 4 باب 23 تا 25 آیات)

”اور وہ پارجاکرگنیسرت کے علاقہ میں پہنچے اور کشتی گھاٹ پر لگائی۔ اور جب کشتی پر سے اُترے تو فی الفور لوگ اُسے پہچان کر اُس سارے علاقہ میں چاروں طرف دوڑے اور بیماروں کو چارپائیوں پر ڈال کر جہاں کہیں سنا کہ وہ ہے وہاں لئے پھرے۔ اور وہ گاوں، شہروں اور بستیوں میں جہاں کہیں جاتا تھا لوگ بیماروں کو بازاروں میں رکھ کر اُس کی منت کرتے تھے کہ وہ صرف اُس کی پوشاک کا کنارہ چھو لیں اور جتنے اُسے چھوتے تھے شفاپاتے تھے۔”
(مرقس 6 باب 53 تا 56 آیات)

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔