زبور نویس فرماتے ہیں،
”خُداوند رحیم اور کریم ہے۔ قہر کرنے میں دھیما اور شفقت میں غنی۔
وہ سدا جھڑکتا نہ رہے گا۔ وہ ہمیشہ غضب ناک نہ رہے گا۔
اُس نے ہمارے گناہوں کے موافق ہم سے سلوک نہیں کیا
اور ہماری بدکاریوں کے مطابق ہم کو بدلہ نہیں دیا۔
کیونکہ جس قدر آسمان زمین سے بلند ہے
اُسی قدر اُس کی شفقت اُن پر ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔
جیسے پورب پچھم سے دُور ہے
ویسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دور کردیں۔
جیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے
ویسےھی خُداوند اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں ترس کھاتا ہے“(زبور 103: 8-12)۔