راست بازی کیا ہے؟

Mark Waseem

داود نبی فرامتے ہیں” خُداوند کے پہاڑ پر کون چڑھے گا اور اُس کے مُقدّس مقام پر کون کھڑا ہو گا؟ وُہی جِس کے ہاتھ صاف ہیں اور جِس کا دِل پاک ہے۔ جِس نے بطالت پر دِل نہیں لگایا اور مکر سے قَسم نہیں کھائی۔” (زبور 24 باب 3 سے 4 آیات۔

یہاں پاک پہاڑ پر کھڑے ہونے سے مُراد خُدا تعالیٰ کی پاک حضوری میں کھڑا ہونا ہےاور ہاتھ صاف ہونے کا مطلب کسی شخص کا عملی طور پر گُناہ آلودہ کاموں سے پاک ہوناہے۔ اِسی طرح دِل کا پاک ہونا باطنی پاکیزگی کو ظاہر کرتا ہے۔ یوں اِس آیت کا سادہ سا مفہوم یہ ہے کہ خُدا تعالیٰ کی پاک حضوری میں وہی شخص مقبول ہوسکتا ہے جو ظاہری اور باطنی طور پر پاک ہو۔ چنانچہ اس آیت کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ خُدا تعالیٰ کی نظر میں کامل راستباز وہ شخص ہے جس کا ظاہر اور باطن دونوں پاک ہوں۔ اِس کے برعکس عام لوگ پاکیزگی پر اِتنی توجہ نہیں دیتے وہ صرف ظاہری پاکیزگی کو ہی اصل راست بازی سمجھتے ہیں۔

مندرجہ  ذیل سوالات کے جواب دیں۔