یوں توالمسیح نے بہت سارے لوگوں کو بدروحوں سے آزاد کیا تا ہم انجیل مقدس میں تفصیل صرف چھ لوگوں کے بارے میںہے۔ان میں سے چند ایک کا ذکر ذیل میں ہے۔
یاد رہے کہ بدروحیں مختلف طرح سے انسانی جسم کو نقصان پُہنچاتی ہیں۔ کبھی کبھی وہ انسان کی بینائی اور گویائی پر اثر انداز بھی ہوتیں ہیں۔ایک بار لوگ یُسوع کے پاس ایک ایسے شخص کو لائے جو بدروح کے باعث دیکھنے اور بولنے کی قوت سے محروم ہوگیا تھا۔جب یسوع نے اُسے اچھا کردیاتو وہ بولنے اور دیکھنے لگا (متی22:12)۔
ایک اَورلڑکے کوبدروح کے باعث مرگی کا دورہ پڑتا اور وہ اکثر پانی اور آگ میں گرپڑتا تھا۔ یسوع نے اُس کے باپ کی درخواست پر نا پاک رُوح کو جھِڑکا اور لڑکے کو اچھّا کردیا ۔´ اور سب لوگ خُدا کی شان کو دیکھ کر حیَران ہوئے۔´(متی 4:17۔21)۔
اِسی طر ح ایک سُورُفینیکی لڑکی بدرُوح کے ہاتھوں بہت دُکھ اُٹھا رہی تھی۔اُسکی ماں کی مِنّت کے جواب میں یسوع نے اُس سے کہا کہ بدرُوح تیر ی بیٹی میںسے نِکل گئی ہے۔´ اور اُس نے اپنے گھر میں جا کر دیکھا کہ لڑ کی پلنگ پر پڑی ہے اور بد رُوح نِکل گئی ہے (متی21:15۔27؛مرقس24:7۔30).