دوم:وہ سب کی محافظت کرتا ہے

Da Wood

خُدا تعالیٰ جہاں بلا امتیاز سب کوخوراک مہیا کرتا ہے وہیں بلا تفریق ہر اِنسان کی زندگی کی حدود کے مطابق اُسے اپنی محافظت سے بھی فیض یاب کرتا ہے۔ وہ کسی بھی اِنسان کی ہلاکت نہیں چاہتا۔ نہ تو اُسے مومن کی موت سے تسکین ہوتی ہے اور نہ ہی کسی کافر کی ہلاکت سے خوشی بلکہ اُس کی خواہش اور مرضی یہ ہے کہ اِنسان اُس کی طرف سے مقرر کردہ زندگی کی حدود کے مطابق اپنی زندگی کے ایام پورے کرے۔ چنانچہ کلامِ مقدس میں لکھا ہے،

”خُداوند خُدا فرماتا ہے مُجھے اپنی حیا ت کی قسم شریر کے مرنے میں مُجھے کُچھ خوشی نہیں بلکہ اِس میں ہے کہ شریر اپنی راہ سے باز آئے اور زندہ رہے“ (حزقی ایل33″ 11؛ 1۔پطرس3: 9)۔

خُدا سب بنی آدم کو بلا امتیاز زندہ رہنے کا حق عطا کرتا ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ کوئی بھی اِنسان ہلاک ہو۔ بلکہ وہ توہر اِنسان کو سنبھالتا اور محفوظ رکھتا ہے۔ حضرت داﺅد نبی فرماتے ہیں،

”اَے خُدا! تیری شفقت کیا ہی بیش قیمت ہے۔ بنی آدم تیرے بازوﺅں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں“ (زبور36: 7)۔