اگر چہ معاشی خوشحالی کے لئے دولت بہت ضروری ہے۔ تاہم دولت کو ہی اپنا سب کچھ سمجھ لینا نہایت خطرناک ہے۔ اکثر دولت کے لالچ کے باعث ہی چوری، دھوکا دہی، قتل، رشوت خوری اور اس طرح کے کئی جرائم عمل میں آتے ہیں۔ اگر انسان دولت کی ہوس اور لالچ کی بجائے خدا پر بھروسہ کرنا سیکھ لے تو ان میں کئی ایک جرم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالوں کا مطالعہ کریں
اور اُس نے اُن سے کہا خَبردار! اپنے آپ کو ہر طرح کے لالچ سے بَچائے رکھّو کِیُونکہ کِسی کی زِندگی اُس کے مال کی کثرت پر مَوقُوف نہِیں۔
(لُوقا 12 باب 15 آیت)
جو کوئی تُجھ سے مانگے اُسے دے اور جو تُجھ سے قرض چاہے اُس سے مُنہ نہ موڑ۔
(متّی 5 باب 42 آیت)
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔