خُدا تعالی کی موعود ہ نسلِ ابراہیم

Mark Waseem

خدائے پاک نے حضرت ابراہیم سے فرمایا کہ” تیری نسل کے وسیلہ سے زمین کی سب قومیں برکت پائیں گی . . .“ (پیدایش18:22) یہاں لفظ ” نسل“ صیغہ واحد کے طور پر استعمال ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اشارہ کسی خاص ہستی کی جانب ہے۔ کلامِ مقدّس کے مطابق یہ وعدہ حضرت اضحاق تک ہی محدود نہ رہا بلکہ اُن کے بعد حضرت یعقوب سے ہوتا ہوا نسل در نسل آگے بڑھتا نظر آتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس کا اشارہ نہ تو حضرت اضحاق اور نہ ہی حضرت یعقوب کی طرف ہے بلکہ کسی اَور ہستی کی طرف ہے جسے حضرت اضحاق اور یعقوب کی نسل سے آنا تھا۔ یاد رہے کہ ابراہیم کی نسل سے آنے والی موعودہ مقدس ہستی وہی ہے جس کو خُدا تعالیٰ نے سب سے پہلے ”عورت کی نسل“ کے طور پر متعارف کروایا۔