جب ایماندار اپنے کام، کلام اور طرزِ زندگی سے خدا کی محبت کا اظہار کرتے ہیں تو دیگر لوگ بھی ان سے متاثر ہوکر خدا کی بادشاہی کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور یوں خدا کی بادشاہی کی مقبولیت بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔
اُس نے ایک اور تِمثیل اُن کے سامنے پیش کر کے کہا کہ آسمان کی بادشاہی اُس رائی کے دانے کی مانِند ہے جِسے کِسی آدمِی نے لے کر اپنے کھیت میں بو دِیا۔
وہ سب بیجوں سے چھوٹا تو ہے مگر جب بڑھتا ہے تو سب ترکاریوں سے بڑا اور اَیسا دَرخت ہوجاتا ہے کہ ہوا کے پرِندے آ کر اُس کی ڈالیوں پر بسیرا کرتے ہیں۔
اُس نے ایک اور تِمثیل اُن کو سُنائی کہ آسمان کی بادشاہی اُس خمِیر کی مانِند ہے جِسے کِسی عَورت نے لے کر تِین پیمانہ آٹے میں مِلا دِیا اور وہ ہوتے ہوتے سب خمِیر ہوگیا۔
(متّی 13 باب 31 تا 33 آیات)
مندرجہ ذیل ذیل سوالات کے جوابات دیں