جب کوئی شخص خدا کا کلام قبول کر لیتا ہے اس کی زندگی یکسر بدل جاتی ہے۔ اس کی زندگی میں غرور کی جگہ حلیمی، نفرت، حسد، دشمنی، کی جگہ محبت اور خیرخواہی۔ لالچ کی جگہ قناعت۔ شہوت پرستی، زنا کاری، بدنظری کی جگہ دل کی پاکیزگی جنم لیتی ہے۔ اس قسم کے لوگوں کو خداوند یسوع مسیح زمین کے نمک اور دنیا کے نور سے تشبیہ دیتے ہیں۔
مزید سمجھنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالے کا مطالعہ کریں۔
تُم زمِین کے نمک ہو لیکِن اگر نمک کا مزہ جاتا رہے تو وہ کِس چِیز سے نمکِین کِیا جائے گا؟ پھِر وہ کِسی کام کا نہِیں سِوا اِس کے کہ باہِر پھینکا جائے اور آدمِیوں کے پاؤں کے نِیچے رَوندا جائے۔
تُم دُنیا کے نُور ہو۔ جو شہر پہاڑ پر بسا ہے وہ چھِپ نہِیں سکتا۔
اور چراغ جلا کر پیمانہ کے نِیچے نہِیں بلکہ چِراغدان پر رکھتے ہیں تو اِس سے گھر کے سب لوگوں کو روشنی پہُنچتی ہے۔
اِسی طرح تُمہاری روشنی آدمِیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تُمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تُمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجِید کریں۔
(متّی 5 باب 13 تا 16 آیات)
مندرجہ ذیل سوال کا جواب دیں