خدا محبت ہے

Mark Waseem

کلامِ مقدس کے مطابق خدا تعالیٰ محبت ہے۔
درج ذیل کلامِ مقدس کے حوالہ جات کو پڑھیں۔
جو محبّت نہِیں رکھتا وہ خُدا کو نہِیں جانتا کِیُونکہ خُدا محبّت ہے۔
(1-یُوحنّا 4 باب 8 آیت)
خُداوند اپنے وعدہ میں دیر نہِیں کرتا جَیسی دیر بعض لوگ سَمَجھتے ہیں بلکہ تُمہارے بارے میں تحمُّل کرتا ہے اِس لِئے کہ کِسی کی ہلاکت نہِیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی تَوبہ تک نوبت پہُنچے۔
(2- پطرس 3 باب 9 آیت)
حضرت حزقی ایل نبی کی معرفت خدا تعالیٰ نے فرمایا۔
خداوند خدا فرماتا ہے کیا شریرکی موت میں میری خوشی ہے اور اس میں نہیں کہ وہ اپنی روش سے باز آئے اور زندہ رہے؟
(حزقی ایل 18 باب 23 آیت)
اگر چہ وہ عادل ہونے پر گناہ گاروں کو سزا دیتا ہے تاہم جب انسان اپنے گناہ کی وجہ سے ہلاک ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ کو خوشی نہیں ہوتی بلکہ شفیق باپ کی طرح دکھ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ انسان کو مختلف طریقوں سے آگاہ کرتا ہے کہ وہ اپنے گناہوں سے باز آئے اور زندہ رہے۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔