خدا تعالیٰ کی بخشش کو جھٹلانے کا خطرہ

Mark Waseem

اگر کوئی بادشاہ کسی غریب شخص کو کوئی تحفہ دے اور وہ شخص حقارت سے اُس تحفے کو ٹھکرا دے تو آپ جانتے ہیں کہ بادشاہ کا ردعمل کیا ہوگا؟ وہ بادشاہ یقیناً اس شخص کو سزا دے گا۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے مفت نجات کا انتظام کیا ہے۔ جو اس نعمت کو جھٹلاتے ہیں انہیں یقیناً خدا تعالیٰ کا غضب کا سامنا کرنا ہوگا۔ یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں سے فرمایا” اور اُس نے اُن سے کہا کہ تُم تمام دُنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے اِنجیل کی منادی کرو۔
جو اِیمان لائے اور بپتِسمہ لے وہ نِجات پائے گا اور جو اِیمان نہ لائے وہ مُجرم ٹھہرایا جائے گا۔
(مرقس 16 باب 15 تا 16 آیات)

۔ انجیلِ مقدس میں مرقوم ہے کہ” کِیُونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی محبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بَیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔
کِیُونکہ خُدا نے بَیٹے کو دُنیا میں اِس لِئے بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حُکم کرے بلکہ اِس لِئے کہ دُنیا اُس کے وسِیلہ سے نِجات پائے۔
جو اُس پر اِیمان لاتا ہے اُس پر سزا کا حُکم نہِیں ہوتا۔ جو اُس پر اِیمان نہِیں لاتا اُس پر سزا کا حُکم ہوچُکا۔ اِس لِئے کہ وہ خُدا کے اِکلَوتے بَیٹے کے نام پر اِیمان نہِیں لایا۔ (یُوحنّا 3 باب 16 تا 18 آیات)۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔