خدا تعالیٰ کی بادشاہت کیا ہے (حصہ نمبر-2)

Mark Waseem

انجیل مقدس کے مطابق جو لوگ اس دنیا میں آسمان کی بادشاہی کا پیغام قبول کرکے اس کے شہری بن جاتے ہیں اُن کے لئے آسمان پر بڑا اجر ہوگا۔ چنانچہ آسمان پر جانے کے بعد یسوع مسیح نے اپنے ایک شاگرد پر انکشاف کیا کہ آسمان پر خدا کی بادشاہی کیسی ہوگی۔
اس بات کا ذکر انجیل مقدس میں مکاشفہ کی کتاب میں درج ہے۔
مزید سمجھنے کرنے کے لئے درج ذیل انجیلِ مقدس کے حوالہ جات کا مطالعہ کریں۔

پھِر مَیں نے تخت میں سے کِسی کو بُلند آواز سے یہ کہتےسُنا کہ دیکھ خُدا کا خَیمہ آدمِیوں کے درمِیان ہے اور وہ اُن کے ساتھ سُکُونت کرے گا اور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اور خُدا آپ اُن کے ساتھ رہے گا اور اُن کا خُدا ہو گا۔
اور وہ اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔ اِس کے بعد نہ مَوت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ و نالہ نہ دَرد۔ پہلی چِیزیں جاتی رہیں۔
مُکاشفہ 21 باب 3 تا 4 آیات

اور پھِر لعنت نہ ہو گی اور خُدا اور برّہ کا تخت اُس شہر میں ہوگا اور اُس کے بندے اُس کی عبادت کریں گے۔
اور وہ اُس کا مُنہ دیکھیں گے اور اُس کا نام اُن کے ماتھوں پر لِکھا ہُؤا ہوگا۔
اور پھِر رات نہ ہوگی اور وہ چِراغ اور سُورج کی روشنی کے محتاج نہ ہوں گے کِیُونکہ خُداوند خُدا اُن کو روشن کرے گا اور وہ ابدُالآباد بادشاہی کریں گے۔
مُکاشفہ 22 باب 3 تا 5 آیات

اُسی دِن صدُوقی جو کہتے ہیں کہ قِیامت ہے ہی نہِیں اُس کے پاس آئے اور اُس سے یہ سوال کِیا کہ
اَے اُستاد مُوسٰی نے کہا تھا کہ اگر کوئی بے اولاد مر جائے تو اُس کا بھائِی اُسکی بِیوی سے بیاہ کر لے اور اپنے بھائِی کے لِئے نسل پَیدا کرے۔
اب ہمارے درمِیان سات بھائِی تھے اور پہلا بیاہ کر کے مرگیا اور اِس سبب سے کہ اُس کے اولاد نہ تھی اپنی بِیوی اپنے بھائِی کے لِئے چھوڑ گیا۔
اِسی طرح دُوسرا اور تِیسرا بھی ساتویں تک۔
سب کے بعد وہ عَورت بھی مر گئی۔
پَس وہ قِیامت میں اُن ساتوں میں سے کِس کی بِیوی ہوگی؟ کِیُونکہ سب نے اُس سے بِیاہ کِیا تھا۔
یِسُوع نے جواب میں اُن سے کہا کہ تُم گُمراہ ہو اِس لِئے کہ نہ کِتابِ مُقدّس کو جانتے ہو نہ خُدا کی قُدرت کو۔
کِیُونکہ قِیامت میں بیاہ شادِی نہ ہوگی بلکہ لوگ آسمان پر فرِشتوں کی مانِند ہوں گے۔
متّی 22 باب 23 تا 30 آیات

درج ذیل سوالات کے جوابات دیں۔