خدا تعالیٰ کی بادشاہت کیا ہے (حصہ نمبر-1)

Mark Waseem

انجیلِ مقدس کے مطابق خدا کی بادشاہت یا آسمان کی بادشاہی سے مراد ایک ایسا پاک معاشرہ جس میں وہ لوگ شامل ہونگے جو راست باز اور پاک دل ہیں وہ خدا کو اپنی زندگی کا بادشاہ تسلیم کرتے ہیں اور اس کی کامل مرضی بجا لاتے ہیں۔ خدا کی بادشاہی کا آغاز تو اس دنیا میں ہوچکا ہے تاہم اس کی تکمیل آسمان پر ہوگی۔ اس بارے میں یسوع مسیح فرماتے ہیں۔ اُس وقت راستباز اپنے باپ کی بادشاہی میں آفتاب کی مانِند چمکیں گے۔ جِس کے کان ہوں وہ سُن لے۔
(متّی 13 باب 43 آیت)۔
خدا کی بادشاہی کا تصور دنیاوی بادشاہی سے قطعاً مختلف ہے۔ زمینی بادشاہی جغرافیائی، مادی اور نظریاتی ہوتی ہے جب کہ خدا کی بادشاہی کا تعلق نہ تو کسی خاص ملک اور نہ ہی کسی مخصوص تہذیب، قوم، مذہب یا نظریہ سے ہے۔ بلکہ خدا کی بادشاہی عالمگیر ہے اور اس کا تعلق انسان کے دل سے ہے۔ جو بھی خدا کو اپنی زندگی کا بادشاہ تسلیم کرتا ہے اور اس کی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔ اُس کا تعلق خواہ کسی بھی ملک، قوم، اور مذہب سے کیوں نہ ہو وہ خدا کی بادشاہی کا شہری تصور کیا جاتا ہے۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔