خدا تعالیِِ اپنی شریعت عطا کرتا ہے

Mark Waseem

ملکِ مصر سے نکا لنے کے تین (3) ماہ بعد خدا نے حضرت موسیٰ کو کوہِ سینا پر دس (10) احکام عطا کئے جوالٰہی شریعت کا خلاصہ ہیں۔ یہ نہ صرف بنی اسرائیل بلکہ پوری نسلِ انسانی کے لئے الٰہی رہنمائی کا ۔سرچشمہ ہیں۔ جواس طرح ہیں

ایک۔ میرے حضور تُو غیر معبودوں کو نہ ماننا۔
دو۔ تُو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا…. تُو اُن کے آگے سجدہ نہ کرنا…..“۔
تین۔ تُو خداوند اپنے خدا کا نام بے فائدہ نہ لینا…“۔
چار۔” یاد کر کے تُوسبت کا دن پاک ماننا۔ چھ (6) دن تک تُو محنت کرکے اپنا سارا کام کاج کرنا۔ لیکن ساتواں دن خداوند تیرے خدا کا سبت ہے۔ اُس میں نہ تُو کوئی کام کرے نہ تیرا بیٹا نہ تیری بیٹی، نہ تیرا غلام نہ تیری لونڈی، نہ تیرا چوپایہ نہ کوئی مسافر جو تیرے ہاں تیرے پھاٹکوں کے اندرہو“ ۔
پانچ۔ تُو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا“ ۔
چھہ۔ تُوخون نہ کرنا“ ۔
سات۔ تُوزنا نہ کرنا“۔
آٹھہ۔ تُوچوری نہ کرنا“۔
نو۔ تُو اپنے پڑوسی کے خلاف جھوٹی گواہی نہ دینا“۔
دس۔ تُو اپنے پڑوسی کے گھر کا لالچ نہ کرنا۔ تُو اپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا“ (خرو ج 20: 1-17)۔ پھر خُدا نے شریعت پر عمل کرنے کی برکات اور نافرمانی کی سزا بھی بتائی جو اس طرح ہے۔
”اور اگر تُو خداوند اپنے خدا کی بات کو جانفشانی سے مان کر اُس کے اِن سب حکموں پر جو آج کے دن میں تجھ کو دیتا ہوں احتیاط سے عمل کرے توخداوند تیرا خدا دُنیا کی سب قوموں سے زیادہ تجھ کو سرفراز کرے گا“ (استثنا 28: 1) ” لیکن اگر تُو ایسا نہ کرے کہ خداوند اپنے خدا کی بات سن کر اُس کے سب احکام اور آئین پر جوآج کے دن میں تجھ کو دیتا ہوں احتیاط سے عمل کرے تو یہ سب لعنتیں تجھ پر نازل ہوں گی اور تجھ کو لگیں گی۔ شہر میں بھی تُو لعنتی ہو گا اور کھیت میں بھی لعنتی ہوگا۔“ (استثنا 15:28-16).