خدا بچاتا ہے

Mark Waseem

جب خُدا تعالٰی بنی اسرائیل کو مُلکِ مصر سے نکالنے کو تھے تو اُس رات کو سارے مُلک میں کہرام مچ گیا کیونکہ خُدا کے فرشتہ نے مصر کے تمام انسان و حیوان کے پہلوٹھوں کو ہلاک کر ڈالا ۔ حتیٰ کہ فرعون کا اپنا پہلوٹھا بھی نہ بچ سکا۔ فرعون نے حضرت موسیٰ اور ہارون کواُسی وقت بلوا کر کہا ” تم بنی اسرائیل کو لے کر میری قوم کے لوگوں میں سے نکل جاﺅاور جیسا کہتے ہو جا کر خداوند کی عبادت کرو“ (خروج31:12)۔ جب اسرائیلی مصر سے نکل آئے تو فرعون اور اُس کے خادموں کا دل پھر سخت ہو گیا اور اُنہوں نے بنی اسرائیل کا پیچھا کیا۔
جب بنی اسرائیل بحرِقلزم کے سامنے ڈیرے لگا رہے تھے توفرعون کی افواج نے اُنہیں آ لیا۔ بنی اسرائیل مصری فوج کو دیکھ کر گھبرا گئے ۔ لیکن خدا نے مصریوں اور بنی اسرائیل کے درمیان بادل کا ستون کھڑا کر دیا یوں مصری صبح تک اُن کے قریب نہ آ سکے۔ اور پھر سمندر میں خشک راستہ بنا دیا جس سے بنی اسرائیل سمندر پار چلے گئے۔
لیکن جب مصری اُن کا پیچھا کرتے ہوئے درمیان میں پہنچے تو اُن کو سمندر کے بیچ میں ہی غرق کر دیا گیا۔ (خروج 5:14-27)۔