خداوند یسوع مسیح کے کام

Mark Waseem

سبق نمبر 3 اور 4 میں ہم نے یسوع مسیح کی قدرت بھرے کاموں کے بارے میں سیکھا کہ یسوع مسیح نے گونگوں، اندھوں، بہروں، مفلوجوں، کوڑھیوں، بدروح گرفتہ لوگوں، غرض ہر قسم کے بیماروں کو شفا کاملہ عطا فرمائی۔ ان لوگوں میں سے بعض تو یسوع مسیح کی پوشاک کا کنارہ چھونے سے شفا پائی اور بعض نے تو یسوع مسیح کے حکم سے شفا پائی۔ کچھ لوگوں کو اس وقت شفا ملی جب یسوع مسیح نے اپنے ہاتھوں سے انہیں چھوا۔
جب یسوع مسیح نے مردوں کو آواز دی تو وہ زندہ ہوگئے۔ جب یسوع مسیح نے پانچ روٹیوں اور دو مچھلیوں پر برکت دی تو اُن پانچ روٹیوں اور دو مچھلیوں سے پانچ ہزار سے بھی زیادہ لوگ سیر ہوئے۔ جب یسوع مسیح کے حکم سے طوفانی ہواؤں اور لہروں کو جھڑکا تو وہ ساکن ہوگئے۔ یسوع مسیح پانی پر ایسے چلتے تھے جیسے آپ خشکی پر چل ہیں۔ یسوع مسیح کے معجزانہ کام دیکھ کر لوگ اقرار کرتے تھے کہ آپ خدا کے بیٹے اور دنیا کے نجات دہندہ ہیں۔

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیں۔